Mango Chutney Chicken Tips in Urdu - Mango Chutney Chicken Totkay - Tip No. 7202

Urdu Totkay Mango Chutney Chicken مینگو چٹنی چکن (Tip No. 7202) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mango Chutney Chicken Recipe In Urdu

مینگو چٹنی چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7202

چکن بریسٹ کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور اس کی چھوٹی بوٹیاں کاٹ کر رکھ لیں۔
پھر ایک پیالے میں انڈا پھینٹیں اور اس میں میدہ،دو کھانے کے چمچ کارن فلار،نمک،کالی مرچ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں۔
چکن کی بوٹیوں کو اس آمیزے میں میرینیٹ کرکے دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
پھر کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کرکے ان بوٹیوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
علیحدہ پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور باریک کٹی ہوئی پیاز اور ثابت لال مرچوں کو سنہری فرائی کر لیں۔
پھر اس میں ادرک لہسن،پسی ہوئی لال مرچ اور آم کی چٹنی ڈال کر بھونیں۔
دو سے تین منٹ بعد اس میں نمک،سرکہ اور سویا ساس شامل کر دیں اور فرائی کی ہوئی چکن ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
آدھی پیالی پانی میں دو کھانے کے چمچ کارن فلار ڈال کر ملائیں اور اسے چکن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ساس گاڑھا ہونے پر چولہے سے اُتار لیں۔
آم کے موسم میں اس منفرد ڈش کا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ لطف اُٹھائیں۔

More From Murgh Pakwan