Chinese Gobhi Tips in Urdu - Chinese Gobhi Totkay - Tip No. 5906

Urdu Totkay Chinese Gobhi چائینز گوبھی (Tip No. 5906) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Gobhi Recipe In Urdu

چائینز گوبھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5906

گوبھی اچھی طرح دھو کر اس کے پھول کاٹ لیں اور ڈنٹھل بھی الگ سے باریک کاٹ کر رکھ لیں
 اب ایک پیالے میں کارن فلور نمک، تھوڑا سا ادرک لہسن کا پیسٹ ، اجوائن اور لال مرچ تھوڑا سا پانی ڈال کر پھینٹ لیں۔ یہ آمیزہ گاڑھا ہونا چاہیے۔
اب ایک کڑاہی میں تیل تیز آنچ پر گرم کریں اور جب تیل کڑاکڑانے لگے تو آنچ ہلکی کر دیں۔
 اب ایک ایک کرکے گوبھی کے پھول کارن فلور کے آمیزے میں ڈپ کریں اور سنہری رنگت پر فرائی کر لیں۔
اب ایک اورپین میں تھوڑے سے تیل میں پیاز فرائی کریں جب پیاز نرم پڑ جائیں تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، گوبھی کے ڈنٹھل، اجینو موتو ، سویا سوس اور سرکہ وغیرہ ڈال کر مصالہ بھون لیں۔
بھوننے کے بعد اس میں تلے ہوئے گوبھی کے پھول ڈالیں اور کیچپ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
 گوبھی کی یہ لذیذ ڈش آپ چاولوں اور کیچپ کے ساتھ کھائیں اور منفرد ذائقے کا لطف اٹھائیں۔

More From Worldwide Food