Choi Moi Kofta Kari Tips in Urdu - Choi Moi Kofta Kari Totkay - Tip No. 6314

Urdu Totkay Choi Moi Kofta Kari چھوئی موئی کوفتہ کڑی (Tip No. 6314) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kadhi Pakora And Kari in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Choi Moi Kofta Kari Recipe In Urdu

چھوئی موئی کوفتہ کڑی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6314

قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں ،دھنیا ،پودینہ اور ہری مرچوں کی لہسن کے جوؤں کے ساتھ چٹنی پیس لیں۔
ایک چائے کا چمچ زیرہ اور ناریل کو بھون کر پیس لیں ،پھر اسے قیمے میں پیاز اور ادرک کے ساتھ ملا کر پیس لیں۔
اس میں ایک کھانے کا چمچ بیسن بھون کر ڈالیں اور دو کھانے کے چمچ پسی ہوئی ہری چٹنی ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
نمک شامل کرکے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا لیں اور دوسے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں سنہرا فرائی کرکے رکھ لیں۔
دہی میں بیسن اور ہلدی ملا کر پھینٹ لیں ،پھر اس میں چار پیالی پانی شامل کرکے اسے ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب کڑی پکتے ہوئے گاڑھی ہونے پر آجائے تو اس میں ہری چٹنی اور فرائی کئے ہوئے کوفتے شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں زیرہ اور کڑی پتے فرائی کریں اور کڑی میں ڈال کر نمک ڈالتے ہوئے چولہے سے اتارلیں۔

More From Kadhi Pakora And Kari