Thai Coconut Curry Tips in Urdu - Thai Coconut Curry Totkay - Tip No. 7007

Urdu Totkay Thai Coconut Curry تھائی کوکونٹ کری (Tip No. 7007) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kadhi Pakora And Kari in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Thai Coconut Curry Recipe In Urdu

تھائی کوکونٹ کری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7007

سب سے پہلے کوکونٹ ملک بنانے کے لئے ایک پیالی پسے ہوئے ناریل میں ڈیڑھ پیالی یخ ٹھنڈا پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
چکن کی چھوٹی بوٹیوں کو نمک،لال مرچ،پسا ہوا لہسن اور سرکہ لگا کر میرینیٹ کر لیں۔
کوکونٹ ملک میں بیسن اور ہلدی ڈال کر ملائیں اور اسے ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں چکن کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کر لیں اور کری میں ڈال دیں۔
جب چکن گل جائے تو دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ثابت لال مرچیں اور کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ڈال کر فرائی کریں اور کری پر بگھار لگا دیں۔
آخر میں کری میں نمک،لیموں کا رس،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
اس منفرد اور مزیدار کری کو اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Kadhi Pakora And Kari