Hyderabadi Kari Tips in Urdu - Hyderabadi Kari Totkay - Tip No. 6970

Urdu Totkay Hyderabadi Kari حیدرآبادی کڑی (Tip No. 6970) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kadhi Pakora And Kari in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hyderabadi Kari Recipe In Urdu

حیدرآبادی کڑی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6970

دہی کو پھینٹ لیں‘اس میں نمک‘1/2 چائے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر‘سوکھا دھنیا‘ہلدی اور 6 کھانے کے چمچے بیسن ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے تقریباً 2 لیٹر پانی ڈال دیں اور اچھی طرح پھینٹ کر اس آمیزے کو چھان لیں۔
اس کے بعد اس کو کسی دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھیں آنچ تیز رکھیں اور چمچہ برابر چلاتی رہیں جب تک اُبال نہ آجائے۔
جب دو تین اُبال آجائیں تو آنچ ہلکی کر دیں اور اس میں پیاز ڈال دیں۔
اس کو ہلکی آنچ پر پکنے دیں بقیہ بیسن میں نمک‘لال مرچ پاؤڈر‘انار دانہ اور ہری مرچ‘ہرا دھنیا کی آدھی مقدار ڈال کر پانی ڈال کر پکوڑوں کا آمیزہ تیار کر لیں۔
اس کو تقریباً 20 منٹ پڑا رہنے دیں۔
تیل گرم کریں اور چھوٹے چھوٹے پکوڑے تل لیں۔گولڈن ہونے پر نکال لیں۔
جب کڑی گاڑھی ہو جائے تو پکوڑے ڈال دیں۔
اب ایک پین میں ایک کپ تیل گرم کریں اس میں زیرہ اور ثابت لال مرچ ڈال کر خوب کڑکڑائیں اور کڑی کو بگھار لگا دیں سرونگ ڈش میں نکال کر بقیہ ہرا دھنیا چھڑک دیں چاولوں یا چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Kadhi Pakora And Kari