Methi Dana Ki Kari Tips in Urdu - Methi Dana Ki Kari Totkay - Tip No. 1721

Urdu Totkay Methi Dana Ki Kari میتھی دانہ کی کڑی (Tip No. 1721) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kadhi Pakora And Kari in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Methi Dana Ki Kari Recipe In Urdu

میتھی دانہ کی کڑی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1721

اجزاء:
میتھی ثابت دانہ کپ
خالص تیل ایک چائے کا چمچ
زیرہ چائے کا چمچ
ہنگ چٹکی بھر
چلی پاؤڈر چائے کا چمچ
ہلدی چائے کا چمچ
سوکھا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
کٹا ہوا تازہ ہر ادھنیا مٹھی بھر
نمک ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
میتھی ثابت دانہ کو اچھی طرح دھو کر کپ پانی میں بھگو دیں اور تین چار گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ پھر اسی پانی میں اتنا اُبالیں کہ وہ نرم اور پانی خشک ہو جائے۔ آئل کو ایک برتن میں گرم کر یں اور اس میں زیرہ ڈال کر پکائیں۔ جب وہ جوش کھانا بند کر دے تو اس میں ہنگ شامل کر لیں۔ پھر چلی پاؤڈر، ہلدی اور سوکھا دھنیا چار کھانے کے چمچ پانی میں مکس کر کے آئل والے برتن میں ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر ہلاتے ہوئے اس قدر پکائیں کہ وہ خشک ہو جائے۔ اس میں ابلا ہو امیتھی دانہ اور کپ پانی شامل کر کے ابالیں اور دو منٹ تک پکنے دیں۔ پھر چولہے سے ہٹا کر لیموں کا رس چھڑ کیں اور ہرے دھنیے سے سجاوٹ کر یں۔

More From Kadhi Pakora And Kari