Nariyal Ka Halwa 2 Tips in Urdu - Nariyal Ka Halwa 2 Totkay - Tip No. 2747

Urdu Totkay Nariyal Ka Halwa 2 ناریل کا حلوہ (Tip No. 2747) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fruit Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nariyal Ka Halwa  2 Recipe In Urdu

ناریل کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2747

اشیاء:
ناریل کلو
دودھ 1لیٹر
گھی 250ملی لیٹر
چینی کلو
بادام کی گری 50گرام
پستہ 20گرام
الائچی خورد 6عدد
ترکیب:
ناریل کی ٹھوٹھیاں رات کو پانی میں بھگو دیجئے اور صبح کو ان کا گودا سل پر پیس کر باریک کر لیجئے۔ چینی کی ایک تار کی چاشنی تیار کر لیجئے۔ ایک دیگچی یا کڑاہی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب ابال آجائے تو پسا ہوا ناریل ڈال دیجئے اور پکائیے۔ جب دودھ تقریباً خشک ہو جائے تو گھی ڈال کر خوب بھونئے۔ جب خوشبو دینے لگے تو چینی کی ایک تار کی چاشنی اور دانہ الائچی کوٹ کر شامل کر دیجئے اورپکائیے۔ جب خشک ہونے لگے تو چولہے سے اتار لیجئے اور کسی سینی یا ٹرے میں جما کر اوپر بادام اور پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔ جم جائے تو ٹکڑے برفی کی طرح کاٹ لیجئے اور شوق فرمائیے۔

More From Fruit Dishes