Creamy Chicken Palak Tips in Urdu - Creamy Chicken Palak Totkay - Tip No. 7103

Urdu Totkay Creamy Chicken Palak کریمی چکن پالک (Tip No. 7103) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Spinach And Saag in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Creamy Chicken Palak Recipe In Urdu

کریمی چکن پالک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7103

پالک کو صاف دھو کر باریک کاٹ لیں اور پین میں پیاز،ہری مرچیں اور دودھ کے ساتھ پکنے رکھ دیں۔
جب پالک گلنے پر آ جائے تو چولہے سے اُتار کر ٹھنڈی کریں اور لکڑی کے چمچ سے ہلکا سا گھوٹ لیں۔
علیحدہ پین میں چکن کو ادرک لہسن،نمک،ہلدی اور لال مرچ کے ساتھ ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب چکن کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر بھونیں اور پسی ہوئی پالک شامل کر دیں۔
اس میں کریم ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیں۔
کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں زیرہ اور لہسن کو فرائی کریں اور اوپر سے بگھار لگا دیں۔
گرم گرم پراٹھے یا چپاتی کے ساتھ اس مزیدار پالک چکن کا لطف اُٹھائیں۔

More From Spinach And Saag