Saag Kofte Tips in Urdu - Saag Kofte Totkay - Tip No. 6722

Urdu Totkay Saag Kofte ساگ کوفتے (Tip No. 6722) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Spinach And Saag in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Saag Kofte Recipe In Urdu

ساگ کوفتے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6722

سرسوں اور پالک کے ساگ کو دس سے پندرہ منٹ ٹھنڈے پانی میں بھگو کر رکھیں پھر اچھی طرح صاف دھو کر باریک چوپ کر لیں۔
میتھی کو صاف دھو کر باریک کاٹ لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال دیں تاکہ میتھی کی کڑواہٹ نکل جائے۔
پین میں سرسوں ،پالک،میتھی،چار سے پانچ باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہلدی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
قیمے کو صاف دھو کر دونوں ہاتھوں میں دبا کر پانی نچوڑ لیں ،پھر اسے چاپر میں ڈال کر اس میں،ادرک لہسن،نمک،ایک چائے کا چمچ زیرہ، ایک پیاز،ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر پیس لیں۔
پھر اس میں ایک فرائی کی ہوئی پیاز اور ایک کھانے کا چمچ مکئی کا آٹا ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا کر فریج میں رکھ دیں۔
ساگ کا جب اپنا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں مکئی کا آٹا اور کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے بھون لیں۔
آخر میں کوکنگ آئل میں ہلکے سے فرائی کئے ہوئے کوفتے اور ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ،لال مرچیں اور زیرے کا بگھار بنا کر ساگ میں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

More From Spinach And Saag