Palak Handi Tips in Urdu - Palak Handi Totkay - Tip No. 7194

Urdu Totkay Palak Handi پالک ہانڈی (Tip No. 7194) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Spinach And Saag in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Palak Handi Recipe In Urdu

پالک ہانڈی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7194

گوشت کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ لیں۔ہری مرچیں،ہرا دھنیا،سویا اور چار سے چھ جوئے لہسن کے ملا کر پیس لیں۔
پیاز،ٹماٹر اور لہسن کو آدھی پیالی پانی میں اُبال کر پیس لیں اور انھیں پسے ہوئے ہرے مصالحے کے ساتھ مارجرین یا مکھن میں فرائی کر لیں۔پھر اس میں نمک،بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ اور لال مرچ شامل کرکے اچھی طرح بھونیں۔
پین میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں گوشت کو اچھی طرح سنہری ہونے تک فرائی کر لیں،پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پالک شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب گوشت گلنے پر آجائے تو تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں اور پیاز والے مصالحے ڈال کر ملا لیں۔
پھینٹی ہوئی دہی،گرم مصالحہ اور باریک کٹی ہوئی ادرک ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھیں۔کریم ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر چولہے سے اُتار لیں۔
گرم گرم پالک ہانڈی کو چپاتی یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Spinach And Saag