Sarson Ka Sag Tips in Urdu - Sarson Ka Sag Totkay - Tip No. 5282

Urdu Totkay Sarson Ka Sag سرسوں کا ساگ (Tip No. 5282) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sarson Ka Sag Recipe In Urdu

سرسوں کا ساگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5282

ایک پین میں کپ پانی کے ساتھ سرسوں کا ساگ۔ پالک۔ سبز مرچیں۔ اور ادرک باہم یکجا کریں۔
اسے 15 تا 20 منٹ تک ابالیں۔ ابالنے کے بعد اسے ٹھنڈا کریں۔
ایک مکسر میں اسے بلینڈ کریں اور اس کی ایک رف سی پیسٹ بنا لیں۔
دھیمی آنچ پر اس پیسٹ کو 3 تا 4 منٹ تک پکانے کے بعد ایک جانب رکھ دیں۔
ایک دوسرے پین میں گھی گرم کریں۔
اس گھی میں پیاز شامل کریں اور بھونیں حتیٰ کہ وہ شفاف بن جائیں۔
ٹماٹروں کا شوربہ (Puree) شامل کریں اور پکائیں حتیٰ کہ مکسچر آئل چھوڑ دے اور پکانے کے دوران مسلسل چمچ ہلاتے رہیں۔
تیار کردہ پیسٹ اور پسی ہوئی سرخ مرچ اور نمک شامل کریں اور 5 تا 6 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں۔
مکئی کی روٹی کے ہمراہ گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں۔

More From Pakistani Sabzi