Mooli Ki Bhujia Tips in Urdu - Mooli Ki Bhujia Totkay - Tip No. 6795

Urdu Totkay Mooli Ki Bhujia مولی کی بھجیا (Tip No. 6795) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mooli Ki Bhujia Recipe In Urdu

مولی کی بھجیا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6795

کش کی ہوئی مولی کو ابلتے ہوئے پانی میں چار سے پانچ منٹ ابال کر پانی پھینک دیں اور مولی کو چھلنی میں رکھ کر اچھی طرح خشک کر لیں۔
کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں کڑی پتے،رائی،کلونجی،میتھی دانہ،زیرہ اور لال مرچیں ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں ادرک لہسن اور ابلی ہوئی مولی ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔
پھر اس میں نمک پسی ہوئی لال مرچیں،پسا ہوا دھنیا،ایک چائے کا چمچ براؤن شوگر اور املی کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔
آخر میں اس میں چکن پاؤڈر،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور براؤن شوگر ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔
گرم گرم مزیدار مولی کی بھجیا کو سادی چپاتی یا مکئی کی روٹی کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Pakistani Sabzi