Lemo Ka Sharbat Tips in Urdu - Lemo Ka Sharbat Totkay - Tip No. 1385

Urdu Totkay Lemo Ka Sharbat لیموں کا شر بت (Tip No. 1385) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lemo Ka Sharbat Recipe In Urdu

لیموں کا شر بت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1385

اشیاء:
لیموں کا رس ڈیڑھ پاؤ
پانی آدھا کلو
چینی تین پاؤ
پیلا رنگ ایک چٹکی (کھانے والا)
ترکیب:
سب سے پہلے لیموں کا رس ہاتھ سے نچوڑ کر اچھی طرح سے نکال لیا جائے اور پھر کپڑے میں چھان کر اس کو الگ رکھ لیں ۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں چینی اور پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اورہ ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب تین چار جوش آجائیں تو لیموں کا رس ڈال دیا جائے اورپکنے دیں۔ تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد چمچہ ہلا تے رہیں ۔ورنہ نیچے لگ جانے کا اندیشہ ہو گا۔ چمچے کی مدد سے دیکھتے رہیں۔ جب چاشنی ایک تار کی ہو جائے تو نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں۔ اورجب ٹھنڈا ہو جائے تو صاف اور خشک بو تلوں میں بھر لیں ۔ گرمیوں کے موسم میں یہ شر بت دماغ کی خشکی دور کرنے کا موجب ہو تا ہے اور اس کو پینے سے ہمیشہ دل و دماغ کو تاز گی و فرحت عطا ہوتی ہے۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen