Fish Pakore Tips in Urdu - Fish Pakore Totkay - Tip No. 6828

Urdu Totkay Fish Pakore فش پکوڑے (Tip No. 6828) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulki in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish Pakore Recipe In Urdu

فش پکوڑے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6828

مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر بوٹیوں یا فنگرز کی شکل میں کاٹ لیں۔
پھر انہیں نمک،لال مرچ،بھنا کٹا دھنیا،زیرہ،اجوائن اور دو کھانے کے چمچ لیموں کے رس کے ساتھ میرینیٹ کر لیں۔
آلوؤں کو ابال کر میش کر لیں اور اس میں نمک،کالی مرچ،باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا لیں۔میدے میں کارن فلار،نمک،کالی مرچ ڈال کر ملائیں۔
انڈے میں تین سے چار چمچ ٹھنڈا پانی ڈال کر پھینٹ لیں اور اسے میدے میں ڈال کر آمیزہ تیار کر لیں۔
آلو کا تھوڑا سا آمیزہ لے کر اس کے اوپر میرینیٹ کی ہوئی مچھلی لگا کر رکھ لیں،اسی طرح ساری مچھلی کو تیار کرکے دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور مچھلی کی تیار کی ہوئی سلائسز کو میدے کے آمیزے میں ڈبوتے ہوئے سنہرے فرائی کر لیں۔

More From Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulki