Floating Island Tips in Urdu - Floating Island Totkay - Tip No. 6995

Urdu Totkay Floating Island فلوٹنگ آئی لینڈ (Tip No. 6995) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Jelly Aur Custard in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Floating Island Recipe In Urdu

فلوٹنگ آئی لینڈ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6995

دودھ کو بڑے پھیلے ہوئے پین میں اُبالنے رکھیں اور اُبال آنے پر اس میں چینی شامل کر دیں۔
ہلکی آنچ پر دودھ کو گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
انڈوں کی سفیدی اور زردی کو احتیاط سے علیحدہ کر لیں۔
انڈے کی زردیوں کو کانٹے سے ہلکا سا پھینٹ کر رکھ لیں۔
سفیدیوں کو صاف خشک پیالے میں ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے اتنا پھینٹیں کہ سخت ہو جائے۔
انڈے کی زردیوں میں دو سے تین کھانے کے چمچ دودھ ملا کر پھینٹ لیں۔
پھر دودھ کی آنچ ہلکی کرکے اسے پھینٹتے ہوئے اس میں زردی شامل کر دیں(چمچ مسلسل چلاتے رہیں)۔
پھینٹی ہوئی سفیدی کو پائپنگ بیگ یا چمچ سے دودھ میں تھوڑے تھوڑے فاصلے سے ڈالیں۔
چار سے پانچ منٹ پکا کر چولہے سے اُتار لیں۔
ڈش میں پہلے سفیدی کے گولے نکالیں پھر کناروں پر دودھ ڈال کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
پیش کرتے ہوئے اوپر ہلکا سا کوکو پاؤڈر یا چورا کی ہوئی چاکلیٹ چھڑک دیں۔

More From Jelly Aur Custard