Indonesian Fish Curry Tips in Urdu - Indonesian Fish Curry Totkay - Tip No. 7023

Urdu Totkay Indonesian Fish Curry انڈونیشین فش کری (Tip No. 7023) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Indonesian Fish Curry Recipe In Urdu

انڈونیشین فش کری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7023

پیاز اور لہسن کو باریک چوپ کر لیں۔
بھاری پیندے کے فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو منٹ گرم کریں اور مچھلی کو احتیاط سے (تاکہ ٹوٹنے نہ پائے) فرائی کرکے نکال لیں۔
علیحدہ فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں درمیانی آنچ پر لہسن اور پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں۔
اس میں لال مرچ،ادرک،ہلدی،دھنیا،تیزپات،لیمن گراس،نمک اور املی کا رس ڈال دیں۔
اس مکسچر کو ہلکی آنچ پر دس منٹ پکائیں پھر اس میں مچھلی ڈال کر ڈھک دیں اور دوبارہ سے ہلکی آنچ پر دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
ناریل کا دودھ ڈال کر پانچ منٹ مزید پکائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔

More From Worldwide Food