Fish And Vegetable Pasta Tips in Urdu - Fish And Vegetable Pasta Totkay - Tip No. 7072

Urdu Totkay Fish And Vegetable Pasta فش اینڈ ویجیٹیبل پاستا (Tip No. 7072) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish And Vegetable Pasta Recipe In Urdu

فش اینڈ ویجیٹیبل پاستا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7072

مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر رکھ لیں اور اس پر نمک،لہسن،کالی مرچ،سرکہ اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
بھٹے کو اُبال کر اس کے دانے نکال لیں،ہری پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں،گاجر،فرنچ،بینز اور پھول گوبھی کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ہلکا سا اُبال لیں اور شملہ مرچ کے چھوٹے ٹکڑے کرکے رکھ لیں۔
پاستا کے اسٹرپس کو نمک ملے پانی میں بارہ سے پندرہ منٹ اُبال کر چھلنی میں نتھار لیں اور ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر رکھ لیں۔
کھلے فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور مچھلی کے قتلوں کو ہلکا سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اسی فرائنگ پین میں پہلے ہری پیاز کو فرائی کریں پھر اس میں تمام سبزیاں اور اُبلا ہوا پاستا ڈال کر فرائی کریں۔
آخر میں اس میں مچھلی بھی شامل کر لیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر چار سے پانچ منٹ کیلئے رکھیں تاکہ مچھلی کا ذائقہ اچھی طرح رچ جائے۔

More From Machli Ke Pakwan