Khopray Ka Halwa Tips in Urdu - Khopray Ka Halwa Totkay - Tip No. 792

Urdu Totkay Khopray Ka Halwa کھوپرے کا حلوا (Tip No. 792) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fruit Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khopray Ka Halwa Recipe In Urdu

کھوپرے کا حلوا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 792


اشیاء:
کچا نایل ایک سیر
چینی تین سیر
گھی ڈیڑھ پاؤ
انڈے دس عدد
پسی ہوئی زعفران ایک چٹکی
الائچی سبز دس عدد
لونگ دوعدد
بالائی ڈیڑھ پاؤ
کشمش ایک چمچی
پستہ ایک چمچی
اخروٹ ایک چھٹانک
ترکیب:
کچا ناریل اوپر سے کھرچ لیں ۔ سل پر نہایت باریک پیس لیں ۔انڈوں کی سفیدی اتنی پھینٹیں کہ سفید جھاگ اٹھ آئے ۔اور آدھ گھنٹے
تک نہ بیٹھے ۔ انڈوں کی زردی کو علیحدہ پھینٹ لیں اور پھر دونوں کو ملا کر پھینٹ لیں تین سیرچینی میں ساڑھے چار سیر پانی ڈال کر پکائیں اور ایک تار کی چاشنی تیار کریں کشمش صاف کریں ، کشمش صاف کر کے پانی میں بھگو دیں ۔ پھول جائے تو نکال لیں اخروٹ اور پستہ دھو کر صاف کرلیں بالائی پھینٹ لیں ۔ایک کھلے منہ کے دیگچی یا کڑاہی میں گھی کڑکڑائیں ۔ سبز الائچیاں اور لونگیں بھون لیں خوشبو آنے لگے ناریل کیلے بادامی رنگ بھون لیں اس میں پھینٹے ہوئے انڈے ، پھینٹی ہوئی بالائی پسی ہوئی زعفران ، چاشنی کشمش ، شیرہ ،دودھ ، اور پانی ،خشک ہو جائے ، حلوا گھی چھوڑدے اور خوشبو آنے لگے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیں کشمش ، پستہ ، اخروٹ سے طشتری میں حلوا سجائیں ۔

More From Fruit Dishes