Kormay Ki Biryani Tips in Urdu - Kormay Ki Biryani Totkay - Tip No. 1667

Urdu Totkay Kormay Ki Biryani قورمے کے بریانی (Tip No. 1667) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kormay Ki Biryani Recipe In Urdu

قورمے کے بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1667

اجزاء:
بکرے کا گوشت ایک کلوران کا گوشت زیادہ بہتر ہوگا
دہی ایک پیالی
ادرک ،لہسن(پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
لال مرچ (پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
چھوٹی الائچی چھے عدد
لونگ چار عدد
کالی مرچ چھے عدد
نمک حسب ذائقہ
سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
گھی دو پیالی
چاول باسمتی ایک کلو بیس منٹ کے لئے بھگو دیں
پیاز درمیانی دو عدد باریک کٹی ہوئی
پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچے
ہری مرچ ثابت چار عدد
بڑی الائچی دو چمچے
کالی مرچ چھے عدد
کالا زیرہ آدھا چائے کا چمچہ
زردہ کا رنگ آدھا چائے کا چمچہ
(ایک پیالی دودھ میں بھگو دیں)
ترکیب:
ایک برتن میں گوشت دہی اور سب مصالحے اچھی طرح ملا لیں ۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز سرخ ہو جائے توگوشت ڈال دیں۔ ہلکی آنچ میں پکنے دیں ، جب گوشت گل جائے تو بھون کر اتار لیں ۔ گوشت خشک ہونا چاہیے۔ ایک بڑی دیگچی میں دس پیالی پانی ڈال کر چاول ابالنے کو رکھ دیں۔ اس میں تین چھوٹی الائچی، ثابت ہری مرچیں اور ایک کھانے کا چمچہ سرکہ بھی ڈال دیں۔ جب پانی میں جوش آجائے تو چاول اور نمک ڈال دیں۔ چمچے سے چلاتے رہیں ۔ جب دوکنی ہو جائیں تو چھان لیں۔ پھر اسی دیگچی میں نیچے تھوڑے چاول کر تہ، پھر گوشت اسی طرح دو تین تہ لگائیں ۔ آخر ی تہ چاولوں کی ہونی چاہیے۔ پھر دودھ میں بھگو یا ہوا زردہ کا رنگ ڈال دیں۔ ڈھکن پر اخبار یا کپڑا لپیٹ کر ڈھانپ دیں۔ تیز آنچ میں توے پر رکھ دیں۔ تھوڑی دیر بعد آنچ ہلکی کر دیں۔ تقریباََ بیس منٹ تک دم پر رہنے دیں۔

More From Biryani Aur Pulao