Paneer Chicken Biryani Tips in Urdu - Paneer Chicken Biryani Totkay - Tip No. 6622

Urdu Totkay Paneer Chicken Biryani پنیر چکن بریانی (Tip No. 6622) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Paneer Chicken Biryani Recipe In Urdu

پنیر چکن بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6622

کاٹج چیز کے کیوبز کاٹ کے میدے میں رول کریں اور کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اسی تیل میں چکن کے کیوبز کو فرائی کرکے نکال لیں۔
چاولوں کو صاف دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر نمک ملے پانی میں ابال کر چھان لیں۔
کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو گرم مصالحہ ڈال کر سنہری فرائی کریں اور اس میں پسی ہوئی ہری مرچ،زیرہ،نمک ڈال کر ملائیں۔
دہی میں زردے کا رنگ ملا کر چکن کے کیوبز پر لگا دیں،پھر ان کو ایک پین میں رکھیں پھر اس کے اوپر پنیر کے کیوبز پھر پیاز کا مکسچر ڈال کر باریک کٹا ہوا دھنیا پودینہ ڈالیں۔
پھر اس کے اوپر ابلے ہوئے چاولوں کو ڈالیں اور شروع میں ڈھک کر درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ رکھیں پھر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔

More From Biryani