Mutton Malai Biryani Tips in Urdu - Mutton Malai Biryani Totkay - Tip No. 6661

Urdu Totkay Mutton Malai Biryani مٹن ملائی بریانی (Tip No. 6661) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mutton Malai Biryani Recipe In Urdu

مٹن ملائی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6661

گوشت کو صاف دھو کر دہی،نمک،ادرک لہسن اور لال مرچ سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں گوشت ڈال کر پانچ سے سات منٹ بھونیں۔پھر اس میں ابال کر ٹھنڈا کیا ہوا دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر ایک کنی ابال کر پانی نتھار لیں۔
چاولوں کو گوشت کے مصالحے(اس میں گوشت گلنے کے بعد آدھی پیالی دودھ ہو)پر ڈال کر اوپر سے زردے کا رنگ،کالی مرچ اور کیوڑہ ایسنس ڈال کر شروع میں درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ رکھیں پھر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Biryani