Lime Water Tips in Urdu - Lime Water Totkay - Tip No. 1400

Urdu Totkay Lime Water لائم واٹر (Tip No. 1400) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lime Water Recipe In Urdu

لائم واٹر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1400


اشیاء:
ان بجھ چونا ایک چھٹانک
پانی چار کلو
ترکیب:
لائم واٹر دراصل چونے کے پانی کو کہا جاتا ہے۔ اسے تیار کرنے کے لئے کسی بڑے برتن میں چار کلو پانی اور ایک چھٹانک ان بجھو چونا ڈال کر کسی صاف اور محفوظ جگہ پر پڑا رہنے دیں ۔ کسی صاف چمچ کی مدد سے دن میں دو یا تین مرتبہ اس پانی کو ہلا تے رہا کر یں اور چوتھے دن اس پانی کو ہلا ئے بغیر نہایت احتیاط کے ساتھ آہستہ آہستہ نتھار لیا جائے۔ چونا اس پانی میں بالکل بھی نہ آنے پائے ۔ لہذا پانی نہایت ہی آہستہ احتیاط کے ساتھ اتار دیں۔ اس پانی کو لائم واٹر کہا جاتا ہے ۔ کمزور معدے والے افراد جنھیں کھانا اور دودھ وغیرہ بھی ہضم نہ ہو تا ہو یہ پانی ان کے لئے نہایت مفید و ہضم ثابت ہو تا ہے۔ یہ لائم واٹر بد ہضمی، قے، کھٹے ڈکار اور قبض کو دور کرنے میں نہایت اکسیر ہے۔ بچوں کے لئے تو یہ لائم واٹر بہت زیادہ مفید ہو تا ہے ۔ اس کے استعمال سے بچے مضبوط اور طاقتور ہو جاتے ہیں ۔ ہڈیوں کے لئے بھی یہ لائم واٹر طاقت پیدا کرنے کا باعث ہو تا ہے۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen