Madrasi Chicken Aloo Tips in Urdu - Madrasi Chicken Aloo Totkay - Tip No. 3061

Urdu Totkay Madrasi Chicken Aloo مدراسی چکن آلو (Tip No. 3061) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Madrasi Chicken Aloo Recipe In Urdu

مدراسی چکن آلو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3061

اجزاء:
مرغی ایک کلو
ٹماٹر ایک عدد
ادرک ایک عدد چھوٹا ٹکڑا
نمک حسب ذائقہ
پسا ہواناریل ڈیڑھ کپ
آلو ایک کلو
پیاز ایک عدد
لہسن چار جوے
کڑی پتا 10عدد
دہی چار کھانے کے چمچے
بگھار کے لئے اجزاء:
لونگ پانچ عدد
دار چینی تین چھوٹے ٹکڑے
بڑی الائچی دو عدد
تیل کپ
ترکیب:
مرغی کو دھو کر بوٹیاں چھوٹی کر لیں پیاز، ٹماٹر، ہری مرچیں، لہسن، ادرک کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں تمام اجزا ملائیں اورمرغی کی بوٹیاں ملا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ آلوؤں کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں پسے ہوئے ناریل میں ایک کپ پانی ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کریں پیاز باریک کاٹ کر ڈالیں سنہری ہونے تک تل لیں۔ پھر اس میں کڑی پتا، لونگ ، دار چینی اور بڑی الائچی ڈال دیں اور مصالحہ ملائی ہوئی چکن ڈال کر بھونیں۔ تھوڑا سا پانی ڈال کر گلنے رکھ دیں بعد میں آلو بھی شامل کر دیں جب مرغی اور آلو گل جائیں تو پسا ہوا ناریل بھی شامل کر لیں شوربہ گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ سجاوٹ کے لئے کٹی ہوئی ادرک ، پسا ہوا ناریل اور ہری مرچیں استعمال کر یں۔

More From Chicken Aur Sabzi