Barbq Achari Boti Tips in Urdu - Barbq Achari Boti Totkay - Tip No. 6782

Urdu Totkay Barbq Achari Boti باربی کیو اچاری بوٹی (Tip No. 6782) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Barbq Achari Boti Recipe In Urdu

باربی کیو اچاری بوٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6782

چکن کو صاف دھو کر فریزر میں رکھیں اور تھوڑا سا سخت ہونے پر اس کی چوکور بوٹیاں کاٹ لیں۔
رائی میتھی دانہ،سونف،کلونجی اور زیرہ،ان تمام اچار کے مصالحوں کو کوٹ لیں۔
چکن کی بوٹیوں پر ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل زردے کا رنگ،پپیتا اور لیموں کا رس لگا کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھیں۔
پھر دہی،ادرک لہسن،نمک اور لال مرچ کو ملا کر ان بوٹیوں پر لگائیں اور فریج میں رکھ دیں۔
آدھے گھنٹے کے بعد کریم میں کٹا ہوا چاٹ مصالحہ ملا کر ان بوٹیوں پر لگائیں اور ان کو کوئلوں پر سنہری ہونے تک سینک لیں۔درمیان میں برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگاتے جائیں۔
اچار کی خوشبو میں رچی ان چکن کی بوٹیوں کو گرم گرم فرائی نان اور سلاد کے ساتھ شروع کریں۔

More From Murgh Pakwan