Marakeshi Dish Tips in Urdu - Marakeshi Dish Totkay - Tip No. 2974

Urdu Totkay Marakeshi Dish مراکشی ڈش (Tip No. 2974) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Marakeshi Dish Recipe In Urdu

مراکشی ڈش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2974

اشیاء:
گوشت آدھ کلو
مرغی آدھ کلو
مٹر ایک پیالہ
شلجم آدھ پاؤ
گاجر ایک پاؤ
نمک حسب پسند
ٹماٹر چھ عدد(بڑے بڑے)
تج چار عدد
لونگ چار عدد
زعفران چٹکی بھر
سویاں ایک کپ
پانی تین کپ
کشمش مٹھی بھر
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
تمام سبزیاں چھیل کر دھولی جائیں اور ان کے ٹکڑے کر لیں۔ ٹماٹرکاٹ لیں۔ دیگچی میں گھی گرم کر کے گوشت اور مرغی کے ٹکڑے اس میں ڈالیں۔ نمک، گاجر، شلجم، ٹماٹر، پیاز، مٹر، تج، لونگ اور زعفران بھی ساتھ ڈال دیں۔ کچھ دیر بھوننے کے بعد اس قدر پانی ڈالیں کہ سب چیزیں گل جائیں۔ سویوں کو الگ ابال لیں اور جب تمام اشیاء گل جائیں تو پلیٹ میں نکال کر سویاں ڈالیں اورپھر کشمش چھڑک دیں۔ اس پر ٹماٹر کی چٹنی ڈال دیں۔ بہت ہی لذیذ اور عمدہ ڈش تیار ہو گی۔ اس ڈش کو مراکشی زبان میں”کاؤس“کہاجاتا ہے۔

More From Worldwide Food