Goulash Tips in Urdu - Goulash Totkay - Tip No. 6624

Urdu Totkay Goulash گولاش (Tip No. 6624) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Goulash Recipe In Urdu

گولاش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6624

اس ڈش کو بنانے کے لئے بغیر ہڈی کا گوشت لے کر اس کی ایک سائز کی بوٹیاں کرلیں اور انھیں صاف دھو کر خشک کرلیں۔
بوٹیوں پر خشک میدہ چھڑکیں اور ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور لہسن کو نرم ہونے تک فرائی کریں اور اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کر دیں۔اتنی دیر فرائی کریں کہ تمام چیزیں ہلکی سی نرم ہو جائے۔
پھر اس میں فرائی کیا ہوا گوشت،ٹماٹر کا پیسٹ اور پیپریکا ڈال کر ملائیں۔اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر،سرکہ اور یخنی ڈال دیں۔
چاہیں تو ڈھک کر اسے ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں یا اوون پروف ڈش میں ڈال کر المونیم فوائل سے کور کریں اور گرم کئے ہوئے اوون میں 180Cپر ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ پکائیں۔
چولہے سے اتارتے ہوئے اس میں باریک کٹا ہوا پارسلے،کالی مرچ اور سار کریم ڈال کر ملا لیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht