Tamatar Keema Tips in Urdu - Tamatar Keema Totkay - Tip No. 2127

Urdu Totkay Tamatar Keema ٹماٹر قیمہ (Tip No. 2127) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tamatar Keema Recipe In Urdu

ٹماٹر قیمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2127

اشیاء:
قیمہ آدھ کلو
ٹماٹر سرخ بیس عدد
انڈے دو عدد
گھی آدھ کپ
لہسن آٹھ جوئے
ادرک ایک گانٹھ چھوٹی
چورا ڈبل روٹی حسب ضرورت
پیاز دو عدد
گرم مصالحہ ایک چمچ
سرخ مرچ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
ٹماٹروں کا اوپر کا حصہ کاٹ کر ان کے اندر سے گودا اور بیج نکال لیں مگر گودا زیادہ مقدار میں نہ نکا لیں۔ لہسن کے جووں اور ادرک کو سل پر باریک پیس لیں۔ پتیلی میں آدھا گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اس میں پیاز لال کر کے نکال لیں۔ پھر اس میں قیمہ بھونیں چند منٹ بعد لال مرچ، گرم مصالحہ ، نمک، لہسن ، ادرک بھی ڈال دیں مگر اب قیمے کو مزید بھوننا نہیں ہوگا۔ بلکہ اسے دم پر رکھنا ہوگا۔دس منٹ پتیلی چولہے سے اتار کر اس پر ہری مرچیں کاٹ کر اور تلی ہوئی پیاز ملا کر مرکب کو ٹماٹروں کے اندر بھر کر ان کے منہ آٹے کی سخت تہہ سے بند کرنے کے بعد ان پر دھا گہ لپیٹ دیں۔ باقی گھی فرائی پین میں ڈال کر کڑ کڑائیں اور ٹماٹر وں کے منہ پر انڈے کی سفیدی اور زردی میں لت کیا ہوا ڈبل روٹی کا چورا لگا کر انہیں ہلکے سے مل لیں۔ جب یہ حصہ سرخ ہو جائے تو ٹماٹروں کو پلٹ دیں اور فرائی پین سے نکال لیں۔
یہ ڈش قیمے یا ٹماٹر کا سالن نہیں کہی جا سکتی لیکن اگر اسے تر بتر پراٹھوں کے ساتھ کھایا جائے تو بڑی لذیذ ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ سلاد کے باریک کترے ہوئے پتے ہونے چاہئیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht