Mughlai Chicken Pulao Tips in Urdu - Mughlai Chicken Pulao Totkay - Tip No. 7113

Urdu Totkay Mughlai Chicken Pulao مغلائی چکن پلاؤ (Tip No. 7113) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mughlai Chicken Pulao Recipe In Urdu

مغلائی چکن پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7113

چکن کو صاف دھو کر رکھ لیں،دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں پسا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر چکن کی بوٹیوں کو اچھی طرح بھونیں اور اس میں تین پیالی پانی ڈال دیں۔
ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب چکن گلنے پر آ جائے تو بوٹیوں کو یخنی سے نکال کر یخنی کو محفوظ کر لیں۔
چھ سے آٹھ بادام کو خشخاش،تل اور ناریل کے ساتھ باریک پیس لیں۔
ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں پسے ہوئے مصالحے میں نمک اور لال مرچ شامل کرکے پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں پھر اس میں چکن اور کریم ملا کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
پین میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں زیرہ اور بھگو کر رکھے ہوئے چاول ڈال کر بھونیں اور یخنی اور نمک ڈال کر ملا لیں۔
درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب چاول کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو اچھی طرح ملا کر دم پر رکھ دیں۔
چاولوں کو پھیلی ہوئی ڈش میں کناروں پر نکالیں اور چکن کے مکسچر کو درمیان میں پھیلا کر ڈال دیں۔
اوپر سے فرائی کئے ہوئے بادام سے سجا کر شروع کریں۔

More From Murgh Pulao