Noodles Fried Rice Tips in Urdu - Noodles Fried Rice Totkay - Tip No. 6706

Urdu Totkay Noodles Fried Rice نوڈلز فرائیڈ رائس (Tip No. 6706) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Noodles Fried Rice Recipe In Urdu

نوڈلز فرائیڈ رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6706

نوڈلز کو 1 کھانے کا چمچہ تیل اور 1 چائے کا چمچہ نمک ڈال کر اُبال لیں اور پانی نتھار لیں۔
چاول صاف کرکے 15-20 منٹ کے لئے بھگو دیں آلو تھوڑے موٹے موٹے کاٹ لیں۔
ایک سوس پین میں تیل گرم کریں اس میں باری باری بند گوبھی اور شملہ مرچ ڈال کر فرائی کریں۔
 آلو‘مٹر اور گاجر فرائی کریں اس کے بعد اس میں نوڈلز بھی ڈال کر فرائی کر لیں۔
ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اس میں ہری پیاز فرائی کرکے اس میں چلی سوس‘ٹماٹو سوس‘سرکہ‘ثابت لال مرچیں‘سفید مرچیں اور نمک ڈال کر ایک مرتبہ مکس کریں اور 1 کپ پانی ڈال کر 2-3 مرتبہ جوش دیں۔
اس میں پہلے سے بھیگے ہوئے چاول ڈالیں اور حسب ضرورت پانی ڈال کر ہلکے ہاتھوں سے مکس کر لیں اور دم پر لگا دیں۔
لیجیے مزیدار نوڈلز فرائیڈ رائس تیار ہیں۔سلاد اور دھنیے‘پودینے کی چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Murgh Pulao