Noodles Pizza Tips in Urdu - Noodles Pizza Totkay - Tip No. 3350

Urdu Totkay Noodles Pizza نوڈلزپزا (Tip No. 3350) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Noodles Pizza Recipe In Urdu

نوڈلزپزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3350

اشیاء:
مرغی 250گرام(ابال کر ریشے کر لیں)
نوڈلز(ابال لیں) ایک پیکٹ
سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
اوریگنو پاؤڈر چائے کا چمچہ
تھائم پاؤڈر چائے کا چمچہ
انڈے 2-3عدد
ادرک، لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
ووسٹرشائر سوس ایک چائے کا چمچہ
ٹماٹو کیچپ کپ
موزریلا چیز (کدوکش کر لیں) کپ
مشروم چار عدد(باریک کاٹ لیں)
زیتون (گول کاٹ لیں)دو عدد
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کر یں۔ اب اس میں ووسٹر شائر سوس، نمک اور ٹماٹر کیچپ ڈال کر 2-3منٹ کے لئے پکائیں سوس تیار ہے۔ ایک پیالے میں انڈوں میں سیاہ مرچ پاؤڈر، اور یگنو پاؤڈر، تھائم پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ تیار کئے ٹماٹو سوس میں گوشت کے ریشے ڈال کر مکس کر لیں۔ اب ایک پزا ٹرے کو اچھی طرح گریس کر یں۔ انڈوں کے آمیزے میں ابلے ہوئے نوڈلز ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور نوڈلز کو پزا ٹرے میں ڈال کر پھیلا کر پز ا کی شکل دے دیں۔ اوپر سے ٹماٹو سوس سمیت گوشت کا آمیزہ ڈال دیں اب زیتون اور مشروم ڈال دیں اور سب سے آخر میں چیڈر چیز اورموڑیلا چیز خوب اچھی طرح ڈال دیں۔ اوون کو پہلے سے گرم کر لیں۔ پیزا ٹرے کو اوون میں رکھ کر 10منٹ کے لئے بیک کر یں اور بعد میں اوپر کا برنر جلا کر 2منٹ کے لئے بیک کر یں جب پزا اوپر سے گولڈن ہو جائے تو اوون میں سے نکال لیں۔ گرم گرم پزا پر سیاہ مرچ پاؤڈر، اور یگنو پاؤڈر اور تھائم پاؤڈر چھڑک کر سرو
کر یں۔ مزیدار پزا تیار ہے۔

More From Baked Dishs