Gulab Jamun Number Twelve Tips in Urdu - Gulab Jamun Number Twelve Totkay - Tip No. 775

Urdu Totkay Gulab Jamun Number Twelve گلاب جامن (Tip No. 775) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Milk Powder Gulab Jamun in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gulab Jamun Number Twelve Recipe In Urdu

گلاب جامن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 775


اجزاء:
کھویا آدھ کلو
دہی میٹھا آدھ کلو
میدہ ایک سو پچاس گرام
چینی سات سو پچھتر گرام
گھی تین سو پچھتر گرام
کیوڑہ حسب ذائقہ
ترکیب:
کھوئے کو کانٹے سے پہلے خوب پھینٹیں ۔پھر اس میں میدہ ملا دیں دونو ں یکجان ہوجائیں ۔دہی کوکپڑے میں ڈال کر لٹکا دیں پانی نکل جائے تو اسے بھی مرکب میں ملا دیں کیوڑہ بھی ڈال دیں ۔ چینی میں ایک کلو پانی ڈال کر دوتارکی چاشنی تیار کریں آنچ زیادہ تیز نہ ہو ۔کھوئے میں ملتے ہوئے مادے کے گلاب جامن تیار کریں فرائنگ پین میں گھی گرم کر کے اس میں آہستہ آہستہ گلاب جامنیں ڈالتے جائیں ۔جس وقت بادامی سرخ رنگ کی ہو جائیں تو ان کو نکال کر چاشنی میں ڈالتے جائیں اور ڈیڑھ دو گھنٹے کے بعد نکال کر ان کو طشتری میں خوبصورتی سے لگا دیں ۔باریک کترا ہوا پستہ چھڑک کر چاندی کے ورق لگادیں یا پھر گری کا برادہ ان کے اوپر چھڑک دیں۔

More From Milk Powder Gulab Jamun