Peanut Cream Pie Tips in Urdu - Peanut Cream Pie Totkay - Tip No. 6437

Urdu Totkay Peanut Cream Pie پی نٹ بٹر کریم پائی (Tip No. 6437) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sweet Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Peanut Cream Pie Recipe In Urdu

پی نٹ بٹر کریم پائی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6437

پی نٹ بٹر بنانے کے لئے ایک پیالی مونگ پھلی گرائینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں،پھر اس میں کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے اس کا پیسٹ بنالیں،آخر میں بقیہ مونگ پھلی ڈال کر ایک منٹ کے لئے پیسیں تاکہ تھوڑا سا کر نچی ہو جائے۔
پائی کا کرسٹ بنانے کے لئے میدے میں نمک ڈال کر ملائیں پھر اس میں مارجرین یا مکھن ڈال کر اسے کانٹے سے ملاتے جائیں یہاں تک کہ وہ ڈبل روٹی کے چورے کی شکل میں آجائے۔
پھر اس میں چار سے چھ چمچ یخ ٹھنڈا پانی ڈال کر گوندھیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
فلنگ بنانے کے لئے کارن فلار کو دوکھانے کے چمچ دودھ میں گھول لیں،دودھ کو ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں آدھی پیالی چینی ڈال کر چار سے پانچ منٹ پکائیں۔
پھر اس میں کارن فلار کا مکسچر ڈال کر ملائیں،انڈے کی زردیوں کو علیحدہ کرکے پھینٹ لیں اور آنچ ہلکی کرکے اسے دودھ میں ڈال کر ملالیں،چار سے پانچ منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں ،ٹھنڈا کرنے فریج میں رکھ دیں۔
گندھے ہوئے میدے کو فریج سے نکال کر حسب پسند شیپ کے اوون پروف پیالے میں لگائیں اور اس میں کانٹے سے سوراخ کرلیں تاکہ بیک کرتے ہوئے پھولنے نہ پائے۔
پھر اسے180پر پندرہ منٹ پہلے گرم کئے ہوئے اوون میں دس سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کرکے نکال لیں آدھی پیالی چینی کو پیس کر پی نٹ بٹر میں ملالیں،سفید یوں کو تھوڑی سی چینی ڈالتے ہوئے الیکٹرک بیٹر سے سخت پھینٹ لیں۔
بیک کئے ہوئے کرسٹ کو ٹھنڈا ہونے پر چاہیں تو پیالے سے نکال کر فلنگ ڈالیں۔
پہلے اس میں ایک تہہ پی نٹ بٹر کی لگائیں،پھر تیار کیا ہوا کسٹرڈ ڈالیں ،دوبارہ سے دونوں تہہ لگائیں اور آخر میں پھینٹی ہوئی سفیدی ڈال دیں۔

More From Pakistani Sweet Dishes