Palak Or Cheese Magazine Tips in Urdu - Palak Or Cheese Magazine Totkay - Tip No. 1787

Urdu Totkay Palak Or Cheese Magazine پالک اور چیز مفز (Tip No. 1787) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Palak Or Cheese Magazine Recipe In Urdu

پالک اور چیز مفز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1787

اشیاء:
پالک (صفائی سے کٹی ہوئی) 250گرام
آٹا ایک کپ
میدہ ایک کپ
چوکر کپ
بیکنگ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
جائفل پاؤڈر چائے کا چمچ
کدو کش کی ہوئی پنیر ایک کپ
دودھ ایک کپ
انڈہ ایک عدد
شیشم کے بیج ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ(پسی ہوئی ) چٹکی بھر
ترکیب:
گنٹھل اور خراب پتے الگ کر کے پالک کو صفائی سے کاٹ لیں، کٹی ہوئی پالک کاوزن 250گرام ہو نا چاہئے۔ پھر اسے اتنی سٹیم دیں کہ رنگت تبدیل ہو جائے، پھر ٹھنڈا کر کے نچوڑ لیں تاکہ نمی نکل جائے۔ آٹا میدہ چوکور ،بیکنگ پاؤڈر، جائفل اور کالی مرچ ایک ساتھ ملا کر چھان لیں ۔ پھر ان میں پنیر ملا کر آپس میں سب چیزیں مکس کر لیں۔ انڈہ پھینٹ کر دودھ میں ملا لیں ۔ آٹے کے درمیان میں گھاٹی سی بنائیں اور اس میں انڈے کا آمیزہ سارے کا سارا انڈھیل دیں، پھر پالک شامل کر لیں ۔ اس کے بعد اس پیٹھی کو آہستگی سے مکس کر یں مگر خیال رہے کہ تمام اجزاء بس تھوڑے بہت مکس ہوں پیٹھی ڈلے دار ہو۔ زیادہ مکس مت کر یں۔ ایک مفن ٹرے کو تھوڑا ساتیل لگا کر پیٹھی کو چمچ کی مدد سے اس کے سورا خوں میں ایک جیسا بھر لیں۔ اوپر سے شیشم کے بیجوں کا چھڑ کاؤ کر کے پہلے گرم اوون میں 190سنٹی گریڈیا360فارن ھائیٹ پر تقریباََ 25سے 30منٹ تک یا اتنا بوائل کر یں کی مفن سنہری رنگت اختیار کر لیں۔
پالک ناپسند کر نیوالے بھی لذیز مفنز دیکھ کر للچا جائیں گے۔

More From Baked Dishs