Patiala Murgh Tips in Urdu - Patiala Murgh Totkay - Tip No. 7351

Urdu Totkay Patiala Murgh پٹیالہ مرغ (Tip No. 7351) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Patiala Murgh Recipe In Urdu

پٹیالہ مرغ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7351

چکن کے بڑے ٹکڑے کر کے دھو کر رکھ لیں،پیاز کو چھیل کر پیس لیں،ہرادھنیا اور ہری مرچوں کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
سفید زیرہ بھون کر پیس لیں،ٹماٹر کو چھیل کر بلینڈ کر لیں۔
پین میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں پسی ہوئی پیاز کو سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں ادرک لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں اور چکن ڈال دیں۔
چکن کو تین سے چار منٹ بھون کر اس میں لال مرچ،پسا ہوا دھنیا،ہلدی اور زیرہ ڈال کر ملا لیں اور اس میں ٹماٹر شامل کر دیں۔
ٹماٹر گلنے کے لئے ہلکا سا پانی کا چھینٹا دے کر ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب ٹماٹر گلنے پر آ جائے تو اچھی طرح بھون کر پھینٹا ہوا دہی،ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال دیں۔
ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
چکن کی اس مزیدار ڈش کو نان یا پیٹا بریڈ کے ساتھ شروع کریں۔

More From Murgh Pakwan