Kiwi Chicken Tips in Urdu - Kiwi Chicken Totkay - Tip No. 6793

Urdu Totkay Kiwi Chicken کیوی چکن (Tip No. 6793) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kiwi Chicken Recipe In Urdu

کیوی چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6793

چکن بریسٹ کو صاف دھو کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں،پھر اسے درمیان سے کاٹتے ہوئے چار حصے کر لیں۔
ایک پیالے میں سرکہ،سویا ساس اور چلی ساس کو اچھی طرح ملائیں پھر اس میں نمک اور پیپریکا پاؤڈر شامل کر دیں۔
چکن بریسٹ کو اس مکسچر سے میرینیٹ کرکے پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
نان اسٹک پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر چکن کو درمیانی آنچ پر سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اسی فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکا سا فرائی کریں۔پھر اس میں میدہ ڈال کر بھونیں ۔
اور چوپ کی ہوئی کیوی ڈالیں،ہلکا سا فرائی کرکے اس پر نمک اور کالی مرچ چھڑکیں اور آدھی پیالی پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکا کر ساس تیار کر لیں۔
چکن کو اس ساس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر تین سے چار منٹ پکا لیں۔
گرم گرم چکن کو خوبصورت سے پلیٹر میں نکال کر اوپر سے کیوی ساس ڈالیں اور حسب پسند ابلے ہوئے چاول یا گارلک بریڈ کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Murgh Pakwan