Rajhastani Panj Meel Dal Tips in Urdu - Rajhastani Panj Meel Dal Totkay - Tip No. 4954

Urdu Totkay Rajhastani Panj Meel Dal راجستھانی پنج میل دال (Tip No. 4954) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulses Lentils in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Rajhastani Panj Meel Dal Recipe In Urdu

راجستھانی پنج میل دال کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4954

دالوں کو کم ازکم دو گھنٹے کیلئے بھگودیں
پھر نمکین پانی میں پسی ہوئی ہلدی ڈال کر انہیں ابال لیں
یہاں تک کہ وہ پک جائیں
ہری مرچیں، ہرادھنیا کے پتوں کو دھولیں اورادرک چھیل لیں
ادرک اور ہری مرچوں کو پیس لیں
دھنیا کے پتے کاٹ لیں
ٹماٹروں کو دھو کر کاٹ لیں
ایک پین میں تیل گرم کرلیں
ہینگ زیرہ، لونگ اور خشک لال مرچیں ڈالیں
جب زیرہ کارنگ تبدیل ہونے لگے تو پسی ہوئی ادرک اور ہری مرچیں ڈالیں اور کچھ دیر تیز فرائی کریں
زیرہ (پساہوا) دھنیا (پسا ہوا) اور سرخ مرچ (پسی ہوئی) ڈالیں
ٹماٹر ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ تیل الگ ہوجائے
پکی ہوئی دالیں اور پانی الگ ضرور ہو، ڈالیں
دس منٹ تک پکائیں اور اچھی طرح ہلاتے رہیں
پھر گرم مصالحہ ڈال کر گرم گرم پیش کریں

More From Pulses Lentils