Chicken Vindaloo Tips in Urdu - Chicken Vindaloo Totkay - Tip No. 7289

Urdu Totkay Chicken Vindaloo چکن ونڈالو (Tip No. 7289) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about India Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Vindaloo Recipe In Urdu

چکن ونڈالو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7289

ادرک کو کش کر لیں اور اس میں لال مرچ،دھنیا،زیرہ،ہلدی،دار چینی،گرم مصالحہ،مسٹرڈ پیسٹ،چینی اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
لہسن،پیاز اور ٹماٹر کو باریک چوپ کر لیں،کوکنگ آئل میں لہسن اور پیاز کو فرائی کریں۔
جب پیاز سنہری ہونے لگے تو اس میں چکن کی بوٹیاں ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں ثابت لال مرچ،ٹماٹر،ٹماٹر کا پیسٹ اور مصالحے کا مکسچر ڈال کر ملائیں۔آخر میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر اُبال آنے دیں۔
آدھی پیالی پانی ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔
اس مزیدار ساؤتھ انڈین ڈش کو اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

More From India Food