Saag Qeema Tips in Urdu - Saag Qeema Totkay - Tip No. 6785

Urdu Totkay Saag Qeema ساگ قیمہ (Tip No. 6785) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meat And Vegetable in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Saag Qeema Recipe In Urdu

ساگ قیمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6785

ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں اور اس میں ادرک لہسن،لال مرچ اور قیمہ(ہاتھ کا کُٹا ہوا) ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔پھینٹی ہوئی دہی شامل کرکے درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
سرسوں،پالک اور میتھی کے ساگ کو صاف دھو کر باریک کاٹ لیں۔(اگر اسے مٹی کی ہانڈی میں پکایا جائے تو اس کا مزہ دوبالا ہو جائے گا)۔
ہانڈی میں کٹے ہوئے ساگ کو ڈال کر اس میں نمک،لہسن،پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ ساگ کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
چولہے سے اتار کر تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اسے لکڑی کے چمچ سے گھوٹ لیں اور اس میں کوکنگ آئل شامل کر لیں۔
اچھی طرح بھوننے کے بعد اس میں تھوڑا تھوڑا مکئی کا آٹا ڈالتے ہوئے بھونیں،پھر بھنا ہوا قیمہ شامل کرکے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
قیمے والے ساگ کو ڈش میں نکال کر باریک کٹی ہوئی ادرک کو مکھن میں فرائی کرکے ڈال دیں اور گرم گرم مکئی کی روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Meat And Vegetable