Mix Sabzi Gosht Tips in Urdu - Mix Sabzi Gosht Totkay - Tip No. 7197

Urdu Totkay Mix Sabzi Gosht مکس سبزی گوشت (Tip No. 7197) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meat And Vegetable in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mix Sabzi Gosht Recipe In Urdu

مکس سبزی گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7197

گوشت کو دھو کر رکھ لیں،پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں اور بقیہ تمام سبزیوں کو دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو پیس لیں اور اس میں ادرک لہسن اور لال مرچیں ملا لیں۔پھر اس مکسچر سے گوشت کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
پین میں آدھی پیالی کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں سبزیوں کو سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اسی پین میں پیاز کو سنہرا فرائی کریں اور مصالحہ ملا ہوا گوشت اور ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔
ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب گوشت گلنے پر آجائے تو اچھی طرح بھونیں اور اس میں ایک سے ڈیڑھ پیالی پانی شامل کر دیں۔
جب درمیانی آنچ پر گریوی پکنے پر آجائے تو فرائی کی ہوئی سبزیاں ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہرا دھنیا چھڑک کر گرم گرم اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Meat And Vegetable