Palak Gosht Tips in Urdu - Palak Gosht Totkay - Tip No. 6954

Urdu Totkay Palak Gosht پالک گوشت (Tip No. 6954) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meat And Vegetable in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Palak Gosht Recipe In Urdu

پالک گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6954

گوشت میں صاف دھلی ہوئی باریک کٹی ہوئی پالک،پیاز،ٹماٹر،لال مرچ اور میتھی(میتھی کو باریک کاٹ کر صاف دھو کر پانی میں ہلدی ڈال کر دس منٹ بھگو کر رکھ دیں)ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
پانچ سے سات منٹ بعد آنچ ہلکی کر دیں اور اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔
ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح پالک کا پانی خشک ہونے تک بھون لیں۔
پھر علیحدہ فرائنگ پین میں کوکنگ آئل میں باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے،ثابت لال مرچیں اور زیرہ کڑکڑا کر بگھار بنا کر پالک گوشت پر لگا دیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Meat And Vegetable