Beef Kaaliya Tips in Urdu - Beef Kaaliya Totkay - Tip No. 6764

Urdu Totkay Beef Kaaliya بیف کالیہ (Tip No. 6764) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meat And Vegetable in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef Kaaliya Recipe In Urdu

بیف کالیہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6764

گوشت کو ایک ایک انچ کے یکساں چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اس کے بعد پیاز‘لہسن‘لال مرچ پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘دار چینی‘تیزپات‘ادرک‘ہلدی پاؤڈر‘زیرہ پاؤڈر‘کالی مرچ پاؤڈر اور الائچی مکس کر لیں ساتھ ہی آدھی مقدار میں تیل بھی شامل کر دیں۔
گوشت میں پانی اتنا ڈالیں کہ گوشت گل جائے اور اسے درمیانی آنچ پر پکائیں۔
پانی خشک ہو جانے کے بعد گوشت کو مزید 10-15 منٹ تک بھونیں۔
بچا ہوا تیل گرم کریں اور آلو چھیل کر انہیں مناسب چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تیل میں فرائی کریں۔اس وقت تک کہ ان کی رنگت سنہری مائل نہ ہو جائے۔
تلے ہوئے آلوؤں کو گوشت میں ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں لیکن خیال رہے دیگچی میں چمچہ آہستہ سے چلائیں تاکہ آلو اور گوشت کے ٹکڑے ٹوٹ نہ جائیں۔
تھوڑا سا پانی ڈال کر مزید 15 منٹ تک اسے پکائیں تاکہ تمام مصالحوں کا ذائقہ تلے ہوئے آلوؤں کے اندر سما جائے۔
جب آلو بالکل گل جائیں تو آنچ دھیمی کرکے چند منٹوں کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Meat And Vegetable