Sabzi Bahar Omelette Tips in Urdu - Sabzi Bahar Omelette Totkay - Tip No. 3870

Urdu Totkay Sabzi Bahar Omelette سبزی بھرا آملیٹ (Tip No. 3870) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sabzi Bahar Omelette Recipe In Urdu

سبزی بھرا آملیٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3870

قیمے کو ہلکی آنچ پر نمک مرچ اور لہسن ادرک کی پیسٹ ملا کر ایک کھانے کے چمچ گرم تیل میں دو تین منٹ کے لئے بھون کر گلا لیں اور پلیٹ میں نکال لیں
بینگن کے ایک انچ کے چھوٹے ٹکڑے بنا لیں اور ان پر نمک چھڑک کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں
پھر انہیں دھو کر پیپر ٹاول سے خشک کر لیں
پیازوں کے باریک سلائس کر لیں
گول مرچ کے بیج اور سفید حصہ نکال کر انکے باریک لمبے ٹکڑے کر لیں
فرائینگ پین میں تیل گرم کر کے بینگنوں کو 5 منٹ کے لئے فرائی کریں تاکہ سنہری ہو جائیں اور انہیں کفگیر سے پیالے میں نکال لیں
تھوڑا سا تیل اور ڈالیں اور مرچوں کے لمبے ٹکڑے تھوڑی دیر کے لئے پکائیں
پھر انہیں بھی پیالے میں نکال لیں
ایک کھانے کا چمچ مزید تیل ڈال کر پیاز ہلکے سنہری کر لیں
بینگن ،ہری مرچ دوبارہ پین میں ڈالیں اور اس میں ٹماٹر اور دھنیا ڈال کر مکس کر یں
ڈھک کر تقریباً پندرہ منٹ کے لئے پکائیں
انڈے پھینٹ لیں اور اس میں سبزیاں، قیمہ اور نمک مرچ ملائیں
فرائینگ پین کو پیپر ٹاول سے صاف کریں اورمکھن گرم کرکے اس میں انڈوں کا آمیزہ ڈالیں
آنچ دھیمی کر یں اور ڈھک کر اس وقت تک پکائیں جب تک کہ آملیٹ بیچ میں سے پک جائے
سرونگ ڈش میں آملیٹ منتقل کر یں اور ٹکڑے کاٹ لیں

More From Eggs