Sheer Khurma 3 Tips in Urdu - Sheer Khurma 3 Totkay - Tip No. 2677

Urdu Totkay Sheer Khurma 3 شیر خرما عید والا (Tip No. 2677) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sheer Khurma 3 Recipe In Urdu

شیر خرما عید والا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2677

اشیاء:
سویاں 100گرام
دودھ دو لیٹر
چھوہارے 50گرام
بادام گری 50گرام
ناریل 50گرام
پستہ 20گرام
کشمش 20گرام
روح کیوڑہ چند قطرے
الائچی خورد 8عدد
چینی کلو یا حسب پسند
ویسی گھی کھانے کے دو چمچے
ترکیب:
بادام، پستہ ، ناریل اور چھوہارے باریک کتر لیجئے۔ ایک دیگچی میں پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب کھولنے لگے، تو اس میں سویاں ڈال کر پانچ منٹ ابا لیے اور پھر اتار کر چھلنی میں چھان کر رکھ لیجئے۔ ایک دوسری دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا ئیے اور دودھ کو جوش دے کر چھوہارے ڈال کر پکنے دیجئے۔جب دودھ پک کر نصف رہ جائے تو گھی اور الائچی ڈال دیجئے۔ پھر سویاں چینی کے ساتھ ڈال کر اچھی طرح جوش دیجئے اور بادام، پستہ، ناریل اور کشمش ڈال کر اتار لیجئے۔ اوپر روح کیوڑہ کے چند قطرے چھڑک دیجئے۔ لذیذ شیر خرما تیار ہے۔

More From Yummy Sweet Dish