Italian Style Frozen Yogurt Tips in Urdu - Italian Style Frozen Yogurt Totkay - Tip No. 2329

Urdu Totkay Italian Style Frozen Yogurt اٹا لین سٹائل فروزن یوگرٹ (Tip No. 2329) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Italian Style Frozen Yogurt Recipe In Urdu

اٹا لین سٹائل فروزن یوگرٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2329

اشیاء:
چینی 4/3کپ
انڈوں کی سفیدی دو عدد
پانی کپ
کریم آف ٹارٹار 8/1 ٹی سپون
سادہ دہی (پین یوگرٹ) دو کپ
چاکلیٹ سیرپ یا فروٹ ٹوپنگ حسب ضرورت
ونیالا یکسٹریکٹ دو ٹی سپون
ترکیب:
چھوٹے سوس پین میں چینی اور پانی ملائیں۔ ہلاتے جائیں یہاں تک کہ آمیزہ ابلنے لگے ۔ چینی گھل جائے۔ اس سیرپ کو بغیر ہلائے جوش دیں حتیٰ کہ درجہ حرارت 238فارن ہائیٹ تک پہنچ جائے۔ جب شیرے کی گولی سی بننے لگے تو اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ درمیانہ سائز کے برتن میں انڈوں کی سفیدی اور کریم آف ٹارٹار برقی مکسر سے پھینٹیں حتیٰ کہ چوٹی کی طرح ابھر آئے تو اس پر پانی کی دھار ڈالیں۔ پھینٹنا جاری رکھیں حتی کہ مواد گاڑھا ہو جائے۔ ایک طرف رکھ دیں۔ ایک بڑے پیالے میں یوگرٹ کو پھینٹیں۔ یہاں تک کہ نرم ہو جائے۔ ونیلا ڈال دیں۔ آہستہ آہستہ اس میں انڈوں کی سفیدی کا آمیزہ ملائیں۔ 9*5 کے لوف پین یا غیر منقسم آئس ٹریز میں ڈال دیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھانپ دیں۔ فریزر میں رکھ دیں۔ تین سے چار گھنٹے جمنے دیں۔ چاکلیٹ سیرپ یا فروٹ ٹوپنگ کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Yummy Sweet Dish