Surkh Shimla Mirch Aur Lemo Ka Soup Tips in Urdu - Surkh Shimla Mirch Aur Lemo Ka Soup Totkay - Tip No. 947

Urdu Totkay Surkh Shimla Mirch Aur Lemo Ka Soup سرخ شملہ مرچ اور لیموں کا سوپ (Tip No. 947) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bachon Ke Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Surkh Shimla Mirch Aur Lemo Ka Soup Recipe In Urdu

سرخ شملہ مرچ اور لیموں کا سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 947

اشیاء:
سرخ شملہ مرچ 4عدد بیج نکال کر باریک کتری ہوئی
پیاز 1عدد بڑے سائز میں باریک کترا ہوا
زتیون کاتیل 1چائے کا چمچ
لہسن 1پوتھی باریک کٹی ہوئی
چھوٹی سرخ مرچ 1عدد باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر کا پیسٹ 3کھانے کے چمچ
چکن سٹاک پونے چارکپ
لیموں کا رس 1عدد باریک کٹے ہوئے چھلکوں کے ساتھ
نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ
لیموں کا چھلکا باریک کترا ہوا سجانے کیلئے
ترکیب:
1۔پیاز اور شملہ مرچوں کو تیل میں برتن ڈھانپ کر 5منٹ تک پکائیں اور برتن کو وقفے وقفے سے ہلاتے رہیں یہاں تل کہ پیاز نرم ہو جائیں۔
2۔اب اس میں لہسن ٹماٹر کا پیسٹ اور چھوٹی سرخ مرچ ڈال دیں اور آدھا چکن سٹاک شامل کر کے ابالیں۔ تقریباََ 10منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور اتار لیں۔
3۔آمیزے کو ٹھنڈا کر کے بلینڈر کر لیں پھر آمیزے کو واپس دیگچی میں ڈالیں اس میں بقایا چکن اسٹاک ،لیموں کا رس اور حسب ذائقہ کالی مرچ اور نمک شامل کریں۔
4۔آمیزے کو ایک مرتبہ پھر ابالیں اور گہرے پیالے یا سوپ ڈش میں انڈیل لیں،لیموں کے چھلکوں سے سجائیں اور پیش کریں۔
غذائیت:
تواناےئی 87کیلوریز
کولیسٹرول 0ملی گرام
چکنائی 1.57گرام
فائبر 3.40گرام
جاذب چکنائی 0.12گرام

More From Bachon Ke Soup