بوائے فرینڈ کا شادی سےانکار ، بھارتی اداکارہ نے لائیو ویڈیو میں زہر پی لیا

چندنا کی فیملی دنیش کے ساتھ شادی کے معاملہ طے کرنے گئی ، دنیشن کی فیملی نے چندنا کے کردار پر انگلی اُٹھا دی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 4 جون 2020 11:15

بوائے فرینڈ کا شادی سےانکار ، بھارتی اداکارہ نے لائیو ویڈیو میں زہر پی لیا
کرناٹکا (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین4 مئی 2020ء ) بوائے فرینڈ کا شادی سےانکار ، بھارتی اداکارہ نے لائیو ویڈیو میں زہر پی لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کی ایک مقامی اداکارہ نے بوائے فرینڈ کی جانب سے شادی سے انکار کرنے پر لائیو ویڈیو میں زہر پی کر خود کشی کر لی۔ چندنا نامی اداکارہ اور ان کے دوست گزشتہ پانچ سال سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

چندنا کی فیملی جب دونوں کی شادی کے معاملات طے کرکے دنیش کے گھر پہنچی تو دنیش کے گھر والوں نے چندنا کے کردار پر انگلی اٹھاتے ہوئے بے حد بے عزتی کی اور دنیش سے کافی لڑائی کی۔ لائیو ویڈیو میں چندنا نے کہا کہ میں کسی بھی صورت خود کو مسترد کیا جانا برداشت نہیں کر سکتی اور پھر لائیو ویڈیو کے دوران ہی چندنا نے زہر پی لیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سڈا گنتے پلیا کے پولیس سٹیشن نے دنیش اور اس سے گھر والوں کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے چھان بین شروع کر دی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل کرائم پٹرول میں اداکاری کرنے والے پریکشا مہتا نے مدھیہ پردیش میں اپنی رہائش گاہ پر خود کو پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ پریکشا مہتا نے خود کشی سے قبل ایک نوٹ بھی چھوڑا ہے تاہم اس میں نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ کی جانب سے خود کشی کیوں کی گئی۔ نوٹ نے انہوں نے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے اس مشکل دور میں خود کو مثبت رکھنے کی بہت کوشش کی تاہم ایسا نہ کر سکی، کام میں کمی کے باعث خود اعتمادی ٹوٹ رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پریکشا مہتا لاک ڈاؤن کے دوران کام نہ کرنے پر بہت زیادہ افسردہ تھیں۔ ان کی بے چینی کا اندااز ان کی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی آخری پوسٹ سے لگایا جا سکتا ہے جس میں یہ کہتی ہیں کہ سب سے بُرا تب ہوتا ہے جب آپ کے خوابوں کی موت ہونے لگتی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments