پی ٹی آئی لاہور کے صدر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

بغیر اجازت ریلی نکالنے اور سڑک بلاک کرنے پر صدر پی ٹی آئی سمیت 15افراد پرتھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج کیاگیاہے

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 27 مئی 2024 16:51

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی 2024 )پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر چوہدری اصغر گجر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا،بغیر اجازت ریلی نکالنے اور سڑک بلاک کرنے پر صدر پی ٹی آئی سمیت 15افراد پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے تھانہ مستی گیٹ میں چوہدری اصغر گجر کیخلاف پانی والا تالاب میں بغیر اجازت ریلی نکالنے اور سڑک بلاک کرنے پر ایف آئی آر درج کروا دی ہے ۔

ٹکٹ ہولڈر محمد خان مدنی کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر متن کے مطابق مظاہرین نے بغیر اجازت کے ریلی نکالی، سڑک بلاک کی اور کانسٹیبل کی وردی بھی پھاڑ دی۔ اصغر گجر اور محمد مدنی پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔اس حوالے سے چودھری اصغر گجر کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے پرامن احتجاج کیا اور ریلی نکالی ۔

ہم نے کوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا۔ جھوٹے مقدمے بنانا پولیس کی روایت بنتا جا رہا ہے۔ہم پرامن لوگ ہیں اور ہمارا احتجاج قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے جان بوجھ کر ہمارے خلاف مقدمات درج کئے ہیں ۔ہم ان مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور کے علاقے پانی والا تالا ب میں ریلی نکالی گئی اور احتجاج کیا گیا۔

رہنماءپی ٹی آئی محمد خان مدنی نے ریلی کی قیادت کی۔اس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔پولیس نے ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے آگے نکل گئے لیکن پولیس نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے تقریبا دودرجن سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments