امیتابھ کی طرف سے سالگرہ کی مبارکباد کو خوس قسمتی سمجھتا ہوں، رنویر سنگھ

جمعہ 14 جولائی 2017 12:57

امیتابھ کی طرف سے سالگرہ کی مبارکباد کو خوس قسمتی سمجھتا ہوں، رنویر سنگھ
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن نے ان کی سالگرہ کے موقع پر نیک خوہشات کا اظہار کیا جس پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنوں رنویر سنگھ کی سالگرہ تھی جس پر بالی وڈ کے دیگر ستاروں کی طرح امیتابھ بچن نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہیں مبارک باد دی ۔جس کا جواب رنویر سنگھ نے تاخیر سے دیا ۔اس ضمن میں رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ امیتابھ بچن جیسے بڑی شخصیت نے میرے جیسے چھوٹے اداکار کی سالگرہ یاد رکھی اور مبارکباد دی ۔

وقت اشاعت : 14/07/2017 - 12:57:11

Rlated Stars :