انوپم کھیر حادثاتی وزیراعظم بنیں گے

پیر 14 اگست 2017 14:38

انوپم کھیر حادثاتی وزیراعظم بنیں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر حادثاتی وزیراعظم بنیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی سیاست اور حکومت پر بننے والی فلم سے متعلق انوپم کھیر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ کردار ان کے کیریئر کی 500 فلموں سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انوپم کھیر ان دنوں اپنی فلم ’’ ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں وہ فلم کا مرکزی کردار نبھائیں گے۔گزشتہ دنوں ان کی اس فلم کا پوسٹر جاری کیا گیاتھا۔’’ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ کی کہانی سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر سنجایا بارو کی تحریر کردہ کتاب پر مبنی ہے۔

وقت اشاعت : 14/08/2017 - 14:38:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :