انوشکا شرما نے بالی ووڈ فنکاروں کو دوست ماننے سے انکار کر دیا

جمعرات 9 نومبر 2017 14:13

انوشکا شرما نے بالی ووڈ فنکاروں کو دوست ماننے سے انکار کر دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) اداکارہ انوشکاشرما نے کہا ہے کہ انہیں بالی وڈ فنکاروں کے ساتھ پارٹی کرنا اور میل ملاقات کرنا پسند نہیں ہے اور بالی وڈ میں ان کا کوئی بھی دوست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹیوں میں جانا اس لئے پسند نہیں کہ وہاں پر میوزک بہت تیز ہوتا ہے اور آپس میں گفتگو کرنا مشکل ہوتا ہے۔ دوستوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں دوستیاں بڑھانا اور دوست بنانا بھی انہیں بالکل پسند نہیں ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف کو بہترین دوست مانا چاہتا ہے مگر انوشکا کے اس بیان نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 09/11/2017 - 14:13:56

Rlated Stars :